حزب اللہ لبنان کی حمایت پر روس کی تاکید
Apr ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
لبنان میں روس کے سفیر نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی حمایت کے سلسلے میں ماسکو کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
لبنان کے المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں روس کے سفیر الگزینڈر زاسپکین نے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حزب اللہ کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس بعض ملکوں کی جانب سے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے مخاصمانہ اقدامات کا مخالف ہے۔
انھوں نے کہا کہ تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ جنگ ماسکو کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے شام کی حمایت کے پیش نظر شامی فوج کے ایک اتحادی کی حیثیت سے حزب اللہ کے بارے میں ماسکو کا موقف تبدیل نہیں ہو سکتا۔
اس سے قبل بھی روس نے ایک پیغام ارسال کر کے حزب اللہ لبنان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔