برطانیہ میں ڈاکٹروں کی اڑتالیس گھنٹے کی ہڑتال
Apr ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
حکومتی پالیسیوں کے خلاف برطانوی ڈاکٹروں نے کام چھوڑ ہرتال شروع کر دی ہے۔
اڑتالیس گھنٹے کی کام چھوڑ ہڑتال کا مقصد، نئے کنٹریکٹ قوانین کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔ پچھلی چار ہڑتالوں کے برخلاف منگل کے روز تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی ڈاکٹروں نے بھی کام چھوڑ دیا۔ برطانوی وزیر صحت جیرمی ہنٹ نے ڈاکٹروں کو متنبہ کیا کہ اگر کوئی مریض ہلاک ہوا تو اس کی ذمہ داری ہڑتالی ڈاکٹروں پر عائد ہو گی۔
برطانوی ڈاکٹر کام کی شرائط اور کم تنخواہوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کی تنظیم اس سے قبل بھی کئی بار ان معاملات پر احتجاج اور مظاہرے کر چکی ہے لیکن اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ حکومت برطانیہ نے ڈاکٹروں کے مطالبات قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔