روس نیٹو کے مقابلے کے لیے مزید تین ڈویژن فوج تیار کرے گا
May ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
روس نٹیو کی بڑھتی ہوئی طاقت کا مقابلہ کرنےکے لیے فوج کے نئے تین ڈویژن قائم کرے گا-
روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک نیٹو کی بڑھتی ہوئی طاقت کا مقابلہ کرنے کے لیے فوج کے تین نئے ڈویژن قائم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کے نئے ڈویژن رواں سال کے اختتام تک قائم کردیئے جائیں گے۔
روسی وزیر دفاع نے کہا کہ فوج کے مذکورہ ڈویژنوں کو ملک کی مغربی اور جنوبی سرحدوں پر تعینات کیا جائے گا۔ سرگئی شویگو نے کہا کہ روس نیٹو کی طاقت میں روز افزوں اضافے کو دیکھتے ہوئے اپنے دفاع کے لیے دیگر اقدامات بھی انجام دے رہا ہے۔ تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا۔