ترکی کے خلاف تادیبی کارروائی سے متعلق یورپی یونین کی دھمکی
May ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۷:۱۵ Asia/Tehran
یورپی پارلیمان نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک شہریوں کے لئے یورپی یونین میں ویزہ فری انٹری کے معاہدے کا راستہ روکا جا سکتا ہے۔
یورپی پارلیمان کے مطابق یہ معاہدہ اسی وقت نافذ العمل ہو سکتا ہے جب ترکی اپنے انسداد دہشت گردی کے متنازعہ قوانین میں تبدیلی لائے۔ اس سے قبل پیر کے روز ترکی کے صدر نے تبدیلیوں سے متعلق یورپی یونین کے ان مطالبات کو مسترد کر دیا تھا۔
یورپی یونین اور ترکی کے مابین مہاجرین سے متعلق ہونے والے معاہدے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ ترک شہریوں کو یورپی یونین میں ویزہ فری انٹری دی جائے گی۔