May ۱۶, ۲۰۱۶ ۲۰:۲۸ Asia/Tehran
  • اٹلی میں نیٹو کے خلاف عوامی مظاہرہ

سیکڑوں اطالوی شہریوں نے معاہدہ شمالی اقیانوس نیٹو کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا ہے۔

خبروں کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں اطالوی شہری، نیشمی شہر کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے نیٹو کے سیٹلائٹ سسٹم کے خلاف زبردست نعرے لگائے ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیٹو کا سیٹلائٹ سسٹم لوگوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ اطالوی مظاہرین نے نیٹو کو ایک آمرانہ تنطیم قرار دیتے ہوئے ملک میں مذکورہ سیٹلائٹ سسٹم کے استعمال کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مظاہر ین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نیٹو کے سیٹلائٹ سسٹم کے استعمال کو بے ضرر قرار دیئےجانے کے فیصلے کو بھی منسوخ کرے۔

قابل ذکر ہے کہ اٹلی میں نیٹو کے سیٹلائٹ سسٹم کی تنصیب کے خلاف مقامی آبادی میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

ٹیگس