May ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • قصر کرملین کے ترجمان دیمتری پاسکوف
    قصر کرملین کے ترجمان دیمتری پاسکوف

قصر کرملین کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام کے مقبوضہ جولان کے علاقے کے بارے میں روس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور اس کا یہ موقف، اس سلسلے میں بین الاقوامی قراردادوں اور قوانین و اصول کے مطابق ہے۔

قصر کرملین کے ترجمان دیمتری پاسکوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جولان کے بارے میں ماسکو کے موقف میں تبدیلی کے بارے میں خبریں بالکل جھوٹی ہیں اور روس اس بارے میں اپنے موقف پر قائم ہے۔ اس ترجمان کا یہ بیان، ان خبرون کے بعد آیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت، مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں پر باقی رہنے کے بارے میں روس کی حمایت سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہے۔

پاسکوف نے کہا کہ روس، جولان کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کا پابند ہے اور اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے سترہ اپریل کو کہا ہے کہ جولان کے علاقے سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جولان کے علاقے کو مقبوضہ قرار دیتے ہوئے اسے شام کے حوالے کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ٹیگس