May ۱۹, ۲۰۱۶ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • ماسکو کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں سے خود مغرب کو سنگین نقصان پہنچے گا: روس

روس نے کہا ہے کہ ماسکو کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں سے خود مغرب کو سنگین نقصان پہنچے گا۔

کریملین کے ترجمان نے ماسکو کے خلاف پابندیوں کی مدت میں توسیع کے بارے میں یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کے بیان کے جواب میں کہا کہ ان پابندیوں سے خود مغرب کو سخت نقصان پہنچے گا -کریملین کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ماسکو کے خلاف پابندیوں اور یوکرین کے بحران کے بارے میں مینسک سمجھوتے پر عمل درآمد کو ایک دوسرے سے مربوط کرنا ایک بڑی غلطی ہے-

ان کا کہنا تھا کہ روس پرپابندیوں سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہوگا-کریملین کے ترجمان کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ جب یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ روس کے خلاف پابندیوں کی مدت میں جولائی میں توسیع کر دی جائے گی-

ٹیگس