May ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا نے موسودان بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا

شمالی کوریا نے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے موسودان (بی ایم 25 ) بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے یہ میزائل تجربہ، مشرقی ساحل کے "وونسان" علاقے سے کیا ہے، جو بظاہر ناکام رہا ہے-

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے آج صبح جنوبی ساحل سے موسودان میزائل کاتجربہ کیا،جو ناکام رہا۔ اپریل میں اسی میزائل کے شمالی کوریا نے تین تجربے کئے تھے جو ناکام رہے تھے ،یہ درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا میزائل، جاپان میں کہیں بھی اور امریکی حدود گوام کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے مزید اشتعال انگیز کارروائیوں کے لئےہماری فوج تیار ہے۔ جاپان نے ایک روز قبل ہی ممکنہ تجربے کے پیش نظر اپنی فوج کو الرٹ کر دیا تھا۔

ٹیگس