Jun ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • مشرقی یوکرین میں  جنگ بندی کی خلاف ورزی

مشرقی یوکرین میں مخالفین اور فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین یوکرینی فوجی مارے گئے

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی فوج کے ترجمان اولیکزنڈر موتوزائنیک نے اتوار کو بتایا ہے کہ مشرقی یوکرین میں مخالفین اور فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین فوجی ہلاک ہوگئے ۔

انھوں نے بتایا کہ ایک یوکرینی فوجی تالاکیوکا نامی گاؤں میں مخالفین کی فائرنگ میں زخمی ہوا ہے ۔

یوکرینی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ مخالفین نے ان ہتھیاروں سے کام لیا ہے جن کا استعمال مینسک معاہدے کی رو سے ممنوع ہے۔

دوسری طرف مخالفین نے اعلان کیا ہے کہ یوکرینی فوج نے چوبیس گھنٹے میں توپ اور مارٹر کے ایک سو تیس گولے فائر کئے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ مشرقی یوکرین میں فوج اور مخالفین کے درمیان لڑائی میں اب تک نو ہزار سے زائد افراد ہلاک اور اکیس ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ۔

یوکرین کی حکومت اور مخالفین نے دو ہزار پندرہ کے اوائل میں مینسک میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کئے تھے لیکن ہر کچھ عرصے کے بعد مشرقی یوکرین میں فوجیوں اور مخالفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو جاتا ہے۔ حکومت اور مخالفین دونوں ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہیں ۔

 

ٹیگس