برطانیہ: ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج
برطانیہ میں ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج آنا شروع ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ میں ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج آنا شروع ہو گئے اور کئی حلقوں کے عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ کردیا جبکہ ایگزٹ پول کہتے ہیں کہ برطانوی عوام نے یورپی یونین کےساتھ رہنے کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ ان ذرائع کے مطابق مکمل نتائج کا عوام کو بے صبری سے انتظار ہے۔
یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں اڑتالیس جبکہ باقی رہنے کے حق میں باون فیصد ووٹ پڑے تاہم ووٹوں کی مکمل گنتی کے بعد ہی سرکاری نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
برطانیہ، یورپی یونین میں رہے گا یا نہیں اس کے لئے جمعرات کو ووٹنگ ہوئی، یورپی یونین میں رہنے یا نکل جانے کے لئے برطانیہ کی تاریخ میں یہ دوسرا اہم ریفرنڈم ہے۔
برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا نکل جانے کے سوال پر ریفرنڈم میں برطانوی عوام نے وسیع پیمانے پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ریفرنڈم کے ابھی ابتدائی نتائج آنا شروع ہوئے ہیں تاہم مکمل نتائج کا انتظارکیا جا رہا ہے۔
یورپی یونین کی رکنیت کے معاملے پر برطانیہ کی تاریخ کا یہ دوسرا ریفرنڈم ہے جس میں ساڑھے چار کروڑ سے زائد برطانوی شہری ووٹ ڈالنے کے اہل قرار پائے۔ ریفرنڈم کے حتمی نتائج کا اعلان چیف کاؤنٹنگ افسر کریں گے۔