Jun ۲۵, ۲۰۱۶ ۲۱:۲۱ Asia/Tehran
  • دوبارہ ریفرنڈم کرایا جائے، برطانیہ میں دستخطی مہم

یورپی یونین کی ممبر شپ کے حوالے سے لاکھوں برطانوی شہریوں نے دوبارہ ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کر دیاہے ۔

خبروں کے مطابق ایک انٹر نیٹ سائٹ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین میں رہنے یا نہ رہنے کے لیے لاکھوں برطانوی شہریوں نے دوبارہ ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کر دیاہے۔ ویب سائٹ کے مطابق پندرہ لاکھ افراد نے آن لائن پٹیشن پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کا کہناہے کہ پٹیشن پر ارکان پارلیمنٹ دوبارہ بحث کریں گے۔

دوسری جانب یورپی یونین کے صدر مارٹن شلس کا کہناہے کہ برطانیہ کو دو سال کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ جلد یورپی یونین سے باہر ہوجا نا چاہیے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ہونے والے ریفرنڈ م میں برطانیہ کے اکیاون فی صد لوگوں نے یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں جبکہ اڑتالیس فی صد نے یورپی یونین میں باقی رہنے کے حق میں ووٹ دیئے ہیں۔

 

ٹیگس