جرمن وزارت خارجہ کی اپنے شہریوں کو ہدایات
Jul ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
استنبول ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملوں کے بعد جرمنی نے اپنے شہریوں کو ترکی کا سفر کرنے کی بابت خبردار کیا ہے۔
جرمن وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی میں ابھی بھی دہشت گردانہ واقعات، پرتشدد جھڑپوں اور سیاسی کشیدگی کا امکان پایا جاتا ہے- جرمن حکام کا کہنا ہے کہ ہم ان جرمن شہریوں سے، جو ترکی کے بڑے شہروں منجملہ استنبول اور انقرہ کا سفر کرنا چاہتے ہیں، کہنا چاہتے ہیں کہ وہ احتیاط سے کام لیں-
جرمن وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ترکی میں سیاحتی اور پبلک مقامات پر جانے سے گریز کریں-
گذشتہ بدھ کو استنبول ہوائی اڈے پر ہوئے دہشت گردانہ بم دھماکوں میں چوّالیس افراد ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے-