ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی
نیٹو کے سیکریٹری جنرل ہینس اسٹولٹن برگ نے دھمکی دی ہے کہ ضرورت پڑنے پر ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں معاہدہ شمالی اقیانوس نیٹو کے اجلاس سے قبل مسٹر اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو کو ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح آمادہ رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نان کنوینشنل فورس، اینٹی بیلسٹک میزائیل سسٹم اور ایٹمی ہتھیار، نیٹو کی دفاعی اسٹریٹیجی کا حصہ ہیں۔
انہوں نے دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ نیٹو، دنیا سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی خواہاں ہے لیکن جب تک دنیا میں ایٹمی ہتھیار موجود ہیں نیٹو بھی ایک ایٹمی معاہدے کے طور پر باقی رہے گی۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے ایک بار پھر نیٹو کے متنازعہ اینٹی بیلسٹک میزائیل سسٹم تھاڈ کا دفاع کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ سسٹم، طویل المدت خطرات کے مقابلے میں ہماری طویل المدت سرمایہ کاری ہے۔