سعودی عرب اور اسرائیل کا خفیہ اتحاد، ریاض اور تل ابیب کے درمیان براہ راست فضائی سروس کا آغاز
سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی سعودی ایئرلائن نے دارالحکومت ریاض سے صیہونی حکومت کے دارلحکومت تل ابیب تک براہ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا جس کا اطلاق جمعہ سے ہو چکا ہے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق فضائی سروس شروع ہونے کے بعد سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان خفیہ اتحاد کا خیال تقویب اختیار کرگیا ہے۔
اخبار کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ترجمان عبداللہ متہیب نے اے ایف پی کو بتایا کہ کابینہ کے کئی اجلاس میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان براہ راست فضائی سروس شروع کرنے کا جائزہ لیا گیا اور اس کا نتیجہ تسلی بخش رہا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دوبوئنگ طیاروں نے بن گورین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ روز لینڈنگ کی ۔ تل ابیب ، حیفہ اور یروشلم سعودی ایئرلائن کی ممکنہ منزل ہوسکتی ہے جہاں کئی عرب شہری مقیم ہیں ۔
بتایا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سعودی وزیرٹرانسپورٹ کو اسرائیلی ہم منصب سے بات چیت کرنے اور ریاض اور تل ابیب کے درمیان براہ راست فضائی سروس شروع کرنے کی واضح ہدایات کے نتیجے میں معاہدہ طے پایا ہے ۔
ممکنہ طور پر اس معاہدے کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی بھی حمایت حاصل ہے تاکہ سعودی عرب کی مدد سے اسرائیل کو خطے میں تنہائی سے نکالا جا سکے۔