Jul ۱۲, ۲۰۱۶ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں حزب اختلاف کے لیڈر کو قتل کی دھمکی

برطانیہ میں حزب اختلاف کے لیڈر جرمی کوربین کو قتل کی دھمکی دی گئی ہے ۔

برطانیہ میں حزب اختلاف لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربین نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ انہیں قتل کی دھمکی دی گئی ہے ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ لیبر پارٹی کے اراکین اور اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ تحمل سے کام لیں اور اختلافی مسائل میں بھی ایک دوسرے کا احترام کریں۔

قابل ذکر ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ اور لیبرپارٹی کی رکن انجلا ایگل نے جرمی کوربین پر انتہائی تند لہجے میں تنقید کرتے ہوئے ان سے لیبر پارٹی کی صدارت چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس تنقید کے بعد لیور پول میں ان کے دفتر پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا تھا۔

رپورٹیں بتاتی ہیں کہ لیبر پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت جرمی کوربین سے لیبر پارٹی کی صدارت چھوڑنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اس کے باوجود جرمی کوربن نے کہا ہے کہ پارٹی کی قیادت چھوڑنے کے لئے ان پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

اسی کے ساتھ لیبر پارٹی میں بعض تغیرات کی بھی رپورٹیں مل رہی ہیں۔

 

 

ٹیگس