Jul ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • دھماکے کے نتیجے میں دو صیہونی فوجی ہلاک

صیہونی حکومت کے ایک فوجی اڈے کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں دو صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو شام کی مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں پر واقع فوجی اڈے پر ہونے والے گرینیڈ دھماکے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے-

یہ دھماکا ایسے عالم میں ہوا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے اتوار کی صبح جولان کی مقبوضہ پہاڑیوں پر فوجی مشقیں شروع کر رکھی ہیں جو منگل تک جاری رہیں گی- صیہونی حکومت کہ جس نے عرب ممالک کے ساتھ انیس سو سڑسٹھ کی جنگ کے دوران شام کی جولان کی پہاڑیوں کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا تھا انیس سو اکیاسی میں اسے فلسطین کے دیگر مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا - عالمی برادری نے صیہونی حکومت کے اس اقدام کو کبھی بھی تسلیم نہیں کیا-

ٹیگس