صومالیہ: موغادیشو میں بم دھماکے اور فائرنگ، سات افراد ہلاک
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم دھماکوں اور فائرنگ میں دو حملہ آوروں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔
موغادیشو میں ایک سینئیر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ دو خودکش حملہ آوروں نے موغادیشو میں پولیس کے ایک دفترپرحملہ کر دیا- موغادیشو کے مذکورہ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ دو حملہ آوروں کو اس کار بم دھماکے کے بعد ہی پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا
دہشت گرد گروہ الشباب نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے-
گذشتہ منگل کو بھی دو دہشت گردوں نے موغادیشو میں افریقی یونین کی امن محافظ فوج کے دفتر پرحملہ کرکے بارہ افراد کو ہلاک کر دیا تھا جن میں افریقی یونین کے نوامن محافظ فوجی بھی شامل تھے-
دہشت گرد گروہ جو صومالیہ کی حکومت کی سرنگونی کے لئے دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتا رہتا ہے اپنے اس قسم کے اقدامات میں اب تک بہت سے ہوٹلوں، فوجی مراکز اور پبلک مقامات کو نشانہ بنا چکا ہے-
صومالیہ میں دو ہزار چھے سے حکومت اور دہشت گرد گروہ الشباب کے درمیان مسلسل مسلح تصادم جاری ہے۔