افغانستان میں پچیس فیصد داعشی ہلاک
Aug ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
افغانستان میں نیٹو آپریشن کے کمانڈر جان نیکلسن نے دعوی کیا ہےکہ افغان سیکورٹی فورسز نے امریکہ کی پشت پناہی کے ساتھ دو ہفتے قبل شروع کردہ اپنے آپریشن میں دہشت گرد گروہ داعش کے کم از کم پچیس فیصد عناصر کو ہلاک کر دیا ہے۔
روئٹرز کی رپورٹ کےمطابق جان نیکلسن نے بدھ کے دن ہندوستان کےدارالحکومت نئی دہلی میں کہا کہ افغان سیکورٹی فورسز نے یہ آپریشن ننگرہار صوبے میں انجام دیا۔
نیٹو آپریشن کے کمانڈرجان نیکلسن کا مزید کہنا تھا کہ افغان سیکورٹی فورسز نے داعش کے بعض اہم سرغنوں اور اس گروہ کے تقریبا تین سو عناصر کو ہلاک کر دیا ہے۔
بعض رپورٹوں کےمطابق جان نیکلسن افغان سیکورٹی فورسز کو تربیتی اور اسلحہ جاتی مدد فراہم کرنے والے ہندوستانی فوجی حکام کے ساتھ مذاکرات کے مقصد سے اس ملک کے دورے پر نئی دہلی پہنچے ہیں۔