Aug ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran
  • تھائی لینڈ: آٹھ بم دھماکوں میں چار افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں آٹھ بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔

تھائی لینڈ کے خبری ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تھائی میں ہونے والے آٹھ بم دھماکوں میں کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں نو غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ سب سے پہلے دو بم دھماکے جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات تھائی لینڈ کے شہر ہواہن کے ریزورٹ میں ہوئے ۔ جن میں ایک خاتون ہلاک اور بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ اس کےبعد جمعے کی صبح پھر دو بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں ایک شخص مارا گیا۔ پھر پھوکٹ سمیت دوسرے سیاحتی مقامات پر مزید چار بم دھماکے ہوئے۔ ان دھماکوں میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے ان دھماکوں کی ذمےداری قبول نہیں کی ہے۔

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کا کہنا ہےکہ دھماکوں کا مقصد ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانا ہے۔ انہوں نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔

 

ٹیگس