Aug ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • ٹوکیو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں، ان متنازعہ جزائر کے قریب چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
    ٹوکیو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں، ان متنازعہ جزائر کے قریب چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

جاپان نے متنازعہ جنوبی جزائر پر زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جاپان نے کہا ہے کہ وہ زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل نصب کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان نے اپنے اس منصوبے کا مقصد دور دراز میں واقع جنوبی جزائر میں اپنی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانا بتایا ہے۔ جاپان کی جانب سے میزائلوں کی تنصیب کا یہ اعلان ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ ان متنازعہ جزائر اور ان کے قریبی علاقوں میں چین اپنا فوجی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ٹوکیو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں اس منصوبے کی تفصیلات بتانے کے علاوہ ان متنازعہ جزائر کے قریب چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

ٹیگس