Sep ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • گیلیکسی نوٹ سیون کی بیٹریوں میں دھماکے

جنوبی کوریا کی سام سنگ کمپنی، گیلیکسی نوٹ سیون اسمارٹ موبائل فون کی بیٹری میں دھماکوں کی خبروں کے بعد اس موبائل کو مارکیٹ سے جمع کرنے کا اعلان کرنے والی ہے۔

جنوبی کوریا کی نیوزایجنسی یونہاپ نے سام سنگ کمپنی کے ایک عہدیدار کے حوالے سے، جس نے اپنا نام ظاہرنہ کرنے کی درخواست کی ہے، خبر دی ہے کہ سام سنگ کمپنی گیلیکسی نوٹ سیون میں پیدا ہونے والی اس فنی خرابی کو دور کرنے کےلئے پوری دنیا کی مارکیٹوں سے نوٹ سیون  اسمارٹ فون جمع کرنےجا رہی ہے- البتہ ابھی مذکورہ کمپنی کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے-

گیلیکسی نوٹ سیون کے متعدد صارفین نے پچھلے دنوں شکایت کی تھی کہ جس وقت  انہوں نے اپنا موبائل فون چارج کرنے کے لئے لگایا عین اسی وقت اس کی بیٹری میں دھماکہ ہو گیا- اس خبر کے پھیلتے ہی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے گیلیکسی نوٹ سیون موبائل فون تبدیل کرنے کا آرڈر کر دیا تھا - گیلیکسی نوٹ سیون کی بیٹری میں دھماکے کے اب تک سات واقعات نوٹ کئے جا چکے ہیں- یہ موبائل سیٹ دو ہفتے قبل ہی امریکا اور جنوبی کوریا جیسے کئی ملکوں کی مارکیٹوں میں آیا تھا۔

ٹیگس