Oct ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
  • مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جس سے ہزاروں کے مجمع میں بھگدڑ مچ گئی۔
    مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جس سے ہزاروں کے مجمع میں بھگدڑ مچ گئی۔

ایتھیوپیا کے شہر بشوفتو Bishoftu میں لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی فائرنگ اور اس کے باعث بھگدڑ مچنے سے 52 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 فرانس کے ٹی وی چینل چوبیس کی رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا میں مجمع میں بھگڈر مچ جانے کے نتیجے میں ایک بڑی تعداد کے ہلاک ہونے کے باعث، اس ملک میں تین روز عام سوگ کا اعلان کیا گیا ہے-

رپورٹوں کے مطابق ہزاروں افراد ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے دارالحکومت ادیس ابابا سے چالیس کلومیٹر دور شہر بشوفتو  Bishoftu میں جمع ہوئے تھے۔ بعض اطلاعات کے مطابق پولیس نے فائرنگ اس وقت کی جب اس شہر میں جاری مذہبی تقریب میں کچھ افراد نے حکومت مخالف احتجاج شروع کر دیا، مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جس سے ہزاروں کے مجمع میں بھگدڑ مچ گئی۔

حکومت کی جانب سے ہلاک افراد کی تعداد نہیں بتائی گئی تاہم اپوزیشن جماعت نے دعویٰ کیا ہے کہ تقریباً 52 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ٹیگس