بوکو حرام کے خلاف نائیجیریا کی فوجی کارروائی
Oct ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
نائیجیریا کے صوبے بورنو میں اس ملک کی فوج اور بوکو حرام گروہ کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نائیجیریا کی فوج کے ترجمان ثانی عثمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج اور بوکو حرام گروہ کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں تیرہ فوجی زخمی ہوئے ہیں اور کچھ لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اس ترجمان نے بوکو حرام کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ نائیجیریا کے بیس فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ بوکو حرام دہشت گرد گروہ نے دو ہزار نو سے نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملے شروع کئے ہیں اور اس گروہ نے اپنے حملوں کا سلسلہ علاقے کے دیگر ملکوں میں بھی شروع کر دیا ہے۔ جبکہ چاڈ، کیمرون اور نائیجیریا نے دو ہزار پندرہ میں بوکو حرام دہشت گرد گروہ کے خلاف اپنی مشترکہ فوجی کارروائی شروع کی ہے جس میں اب تک اس دہشت گرد گروہ کے بہت سے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔