Oct ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • لندن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

دسیوں سیاسی، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے سعودی عرب کی جارحانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف لندن میں سعودی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے بدھ کے روز یمن پر حملوں اور بحرین میں عوام کی سرکوبی سمیت علاقے میں سعودی عرب کی جارحانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف لندن میں سعودی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے یمن میں سعودی فوج کے ظالمانہ حملوں اور انسانیت سوز جرائم، بحرینی عوام اور علما کی سرکوبی اور آل سعود کی جانب سے علاقے میں دہشت گرد اور تکفیری گروہوں اور ڈکٹیٹروں کی حمایت کی مذمت کی۔

انھوں نے اسی طرح آل سعود حکومت کی جانب سے عراق اور شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور ترویج پر نفرت کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس سامراجی اور ظالم حکومت کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے۔

مظاہرین نے آل سعود پر امت اسلامی کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے کے لیے مسلمانوں میں فتنہ پھیلانے اور جنگ کی آگ کے شعلے بھڑکانے کا الزام لگایا اورعالم اسلام سے اپیل کہ وہ ان فتنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آپس میں متحد ہو جائے۔

ٹیگس