Oct ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۱ Asia/Tehran
  • بوکوحرام شمالی نائیجیریا میں ایک تکفیری دہشت گرد گروہ ہے کہ جو ملک کے تمام چھتیس صوبوں میں تکفیری شریعت مسلط کرنا چاہتا ہے۔
    بوکوحرام شمالی نائیجیریا میں ایک تکفیری دہشت گرد گروہ ہے کہ جو ملک کے تمام چھتیس صوبوں میں تکفیری شریعت مسلط کرنا چاہتا ہے۔

نائیجیریا میں ایک فوجی اڈے پر بوکوحرام کے حملے میں نائیجیریا کے دسیوں فوجی ہلاک ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فوج کے ایک اعلی افسر نے کہا ہے کہ بوکوحرام کے افراد نے اتوار کے روز نائیجیریا کے شمال مشرق میں واقع ایک فوجی اڈے پر حملہ کر کے تراسی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

فوج کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجی اسلحہ کم ہونے کی وجہ سے بوکوحرام کے افراد کا حملہ پسپا نہیں کر پائے۔ اس افسر نے مزید کہا کہ دسیوں فوجی بوکوحرام کے افراد سے بھاگ کر نائیجر دریا میں کود گئے کہ جن میں سے بائیس کی لاشیں اب تک نکالی جا چکی ہیں اور امکان ہے کہ ان میں سے بہت دریا میں ڈوب گئے ہوں گے۔

اس سے قبل نائیجیریا کی فوج کے ترجمان ثانی کوکاشیکا نے اس حملے میں تیرہ فوجیوں کے زخمی ہونے اور دسیوں فوجیوں کے لاپتہ ہونے کی خبر دی تھی۔

واضح رہے کہ بوکوحرام شمالی نائیجیریا میں ایک تکفیری دہشت گرد گروہ ہے کہ جو ملک میں تمام اسکولوں کو بند کرانا اور ملک کے تمام چھتیس صوبوں میں تکفیری شریعت مسلط کرنا چاہتا ہے۔

ٹیگس