Oct ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • افریقی یونین کے تقریبا بائیس ہزار فوجی دو ہزار سات سے الشباب گروہ کا مقابلہ کرنے کے لیے صومالیہ میں تعینات ہیں۔
    افریقی یونین کے تقریبا بائیس ہزار فوجی دو ہزار سات سے الشباب گروہ کا مقابلہ کرنے کے لیے صومالیہ میں تعینات ہیں۔

صومالیہ میں افریقی یونین کے مرکز پر الشباب گروہ کے حملے میں کم از کم تیرہ افراد مارے گئے ہیں۔

شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ میں افریقی یونین کی فوج کے ترجمان جو کیبٹ (Joe Kibet) نے کہا ہے کہ موغادیشو کے شمال میں بلدوین Beledweyne شہر میں افریقی یونین کے ایک مرکز پر الشباب گروہ کے حملے میں کم از کم دس حملہ آور، ایک عام شہری اور دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جو کیبٹ کا مزید کہنا تھا کہ دس مسلح افراد نے اس مرکز میں داخل ہونے کے بعد فائرنگ کی اور اس کے بعد ایک حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی اس مرکز کے صدر دروازے کے باہر دھماکے سے اڑا دی۔

الشباب گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں جیبوتی کے سترہ فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ افریقی یونین کے تقریبا بائیس ہزار فوجی دو ہزار سات سے الشباب گروہ کا مقابلہ کرنے کے لیے صومالیہ میں تعینات ہیں۔

ٹیگس