ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو، علاقے کے حالات اور باہمی تعلقات پر تبادلۂ خیال
پاکستان کے وزیر خارجہ نے سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران علاقے کے حالات اور باہمی تعلقات کا جائزہ لیا۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پیر کی رات ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
سید عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے اپنی اس ٹیلی فونی گفتگو میں صومالیہ کی تقسیم کے تعلق سے امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازش کو ناکام بنانے نیز خطے کے استحکام اور سلامتی کے لیے اسلامی ملکوں کے تعاون اور گفتگو کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ اس ٹیلی فونی گفتگو میں گزشتہ چند روز کے دوران ایران میں عوام کے اقتصادی مطالبات اور مظاہرے کو اغوا کرکے صیہونی حکومت اور امریکہ سے وابستہ دہشت گردوں کے ذریعے بلوے اور دہشت گردی میں تبدیل کئے جانے اور امریکی و صیہونی سازشوں کو عوام اور حکومت کی وحدت و یک جہتی سے ناکام بنادیئے جانے سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ اغیار کی سازشوں اور ان کے زرخرید دہشت گردوں کے مقابلے میں ایران کی حکومت اور قوم ایک ساتھ اور متحد ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس ٹیلی فونی گفتگو میں پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران میں بیرونی مداخلت کی مخالفت اور اسلام آباد کی جانب سے تہران کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا ہے۔