امریکہ: تیل کی پائپ لائن کے خلاف مظاہرے
امریکا کے قبائلی باشندوں نے ریاست میری لینڈ میں تیل کی پائپ لائن کی تعمیر کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ کے قبائلی باشندوں نے " میری لینڈ کے شہری اسٹینڈنگ راک کا ساتھ دیں گے" سلوگن کے ساتھ علاقے کے قبائلی باشندوں اور امریکی مسلمانوں کو اکٹھا کیا۔ اس اجتماع نے اس بات پر زور دیا کہ علاقے میں تیل کے پائپ لائن کی موجودگی دریائے میسوری اور پانی کے ذخیروں کو آلودگی سے دوچار کرسکتی ہے لہذا اعلی حکام کو اس اقدام سے گریز کرنا چاہئے۔ مظاہرین امید ظاہر کر رہے تھے کہ باراک اوباما کی صدارت کے باقی دنوں میں ان کے اس مسئلے کو حل کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈاکوٹا ایکسس نامی اس منصوبے کے تحت ایک ہزار آٹھ سو اسی کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے جو آیووا، ایلینویز اور شمالی اور جنوبی ڈاکوٹا ریاستوں سے گزرے گی تاہم ماحولیاتی اداروں اور حامیوں نے اسے پانی کے ذخیروں کے لئے انتہائی نقصان دہ قرار دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مظاہرین نے اپنے اجتماع کے دوران ٹرمپ کے انتخاب کی بابت بھی تشویش ظاہر کی۔