اطالوی وزیراعظم نے استعفی کا اعلان کردیا
Nov ۱۷, ۲۰۱۶ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
اٹلی کے وزیراعظم نے آئینی اصلاحات کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں ناکامی کی صورت میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
روم سے ہمارے نمائندے کے مطابق وزیراعظم میٹیو رینزی نے کہا ہے کہ اگر آئینی اصلاحات کے لیے ہونے والا ریفرنڈم ناکام ہوگیا تو وہ عبوری یا ٹیکنوکریٹ حکومت میں کوئی کردار ادا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کا نتیجہ کچھ بھی نکلے ملک میں انتخابی عمل میں تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اٹلی میں آئینی اصلاحات کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں سینیٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ وزیراعظم میٹیو رینزی کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے اختیارات محدود کرنے کے نتیجے میں ملک میں فیصلہ سازی کا عمل تیز اور آسان ہوجائے گا۔