Nov ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • حلب میں دہشت گردوں کے ہاتھوں کیمیائی اسلحے کا استعمال ثابت

روسی وزرات دفاع نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں نے شام کے علاقے حلب میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے اعلان کیا ہے کہ حلب میں عام شہریوں کے خلاف دہشت گردوں کے ہاتھوں کلورین اور فاسفورس کیمیاوی مادوں کا استعمال ثابت ہو چکا ہے- روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے  کہا کہ دہشت گردوں کے ذریعے استعمال کئے گئے ہتھیاروں سے جو نمونے لے کر ٹیسٹ کئے گئے ہیں ان سے ثابت ہو گیا ہے کہ دہشت گردوں نے کیمیائی مواد کا استعمال کیا ہے-

روسی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روسی فوجیوں نے دہشت گردوں کے توپخانوں کے کئی نہ پھٹنے والے گولوں کو چیک کیا ہے جن میں کیمیائی مواد بھرے ہوئے تھے جبکہ جن علاقوں میں کیمیائی مواد استعمال کئے گئے ہیں وہاں کی مٹی کو بھی  لیباٹری میں ٹیسٹ کیا گیا جس میں یہ ثابت ہوا کہ دہشت گردوں نے کیمیائی اسلحہ استعمال کیا ہے-

اس سے پہلے روسی ذرائع ابلاغ یہ اعلان کر چکے تھے کہ دہشت گردوں نے حلب میں عام شہریوں کے خلاف کیمیائی مواد کا استعمال  کیا ہے۔

ٹیگس