بکنگھم پیلس پر خرچ ہونے والی رقم پر احتجاج
برطانیہ کے ایک لاکھ باشندوں نے ایک دستخطی مہم میں شرکت کرکے ملک کے سرکاری بجٹ سے ملکہ برطانیہ کے محل بکنگھم پیلس کی تعمیرنو اور تزئین و آرائش پر بھاری رقم خرچ کرنے پر احتجاج کیا ہے۔
مہر نیوزایجنسی نے خبر دی ہے کہ برطانیہ کے ایک لاکھ باشندوں نے ایک طومار پر دستخط کرکے عوام کے ٹیکس سے ملکہ برطانیہ کے محل کی تعیرنو پر تین سو انہتر ملین پاؤنڈ خرچ کئے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے- برطانیہ کا شاہی محل بکنگھم پیلیس ملکہ الیزبتھ کی رہائشگاہ ہے-
بکنگھم پیلس پر عوام کے ٹیکس سے جمع ہوئی دولت کو خرچ کئے جانے پر اعتراص کرنے والوں کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کے پاس خود بے پناہ دولت ہے اس لئے شاہی محل کی مرمت کے لئے شاہی خاندان کا پیسہ خرچ ہونا چاہئے-
یہ عوامی احتجاج ایک ایسے وقت ہوا ہے جب شاہی محل کی سرکاری خزانے سے مرمت کا حکم دو روز پہلے ہی وزیراعظم تھریسا مے نے دیا ہے- برطانوی قوانین کے مطابق اگر کسی مہم پر ایک لاکھ دستخط ہو جاتے ہیں تو اس پر برطانوی پارلمینٹ میں بحث ضروری ہو جاتی ہے-
برطانوی شہریوں کا کہنا ہےکہ جو رقم شاہی محل کی مرمت پر خرچ کی جا رہی ہے وہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونی چاہئے۔