Nov ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکہ اور چین کے درمیان شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں شدت پر اتفاق

امریکہ اور چین نے شمالی کوریا کے پانچویں ایٹمی تجربے کے جواب میں اس ملک پر پابندی عائد کرنے کے لئے نئی قرار داد کے مسودے پر اتفاق کر لیا ہے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں موجود ایک سفارتکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکہ اور چین نے پیونگ یانگ پر پابندی عائد کرنے پر اتفاق کر لیا ہے لیکن روسی حکام اس میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں البتہ چین کو اس قرارداد پرکوئی اعتراض نہیں ہے-

اقوام متحدہ کے اس سفارتکار نے مسودہ قرارداد کو ایک نہایت مضبوط دستاویز قرار دیا کہ جو شمالی کوریا کے خلاف اقدامات پر عالمی سطح پرپائے جانے والے اختلافات کو ختم کرسکتا ہے- اس رپورٹ کے مطابق اگرچہ اس قرارداد پر روس کے کچھ تحفظات ہیں تاہم ایسا نظر نہیں آتا کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف سلامتی کونسل کی نئی تنبیہی قرارداد کے خلاف موقف اختیار کرے گا-

ٹیگس