مشرقی یوکرین میں شدید جھڑپیں
Dec ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
یوکرینی فوج کے ترجمان نے مشرقی یوکرین میں شدید جھڑپوں کی خبر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یوکرینی فوج کے ترجمان اینڈری لیسنکو نے کی یف میں ایک پریس کانفرنس میں دونباس کے علاقے میں جھڑپوں کے شدّت اختیار کرجانے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے میں یوکرینی فوجیوں پر ہونے والے حملے میں کئی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
یوکرین کی حکومت اور مخالفین کے درمیان اپریل دو ہزار پندرہ میں مینسک امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے تاہم اس وقت سے ہی فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ دو ہزار چودہ میں یوکرین میں اس وقت کی حکومت کے زوال اور اس ملک میں مغرب نواز حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے یوکرینی فوجیوں اور مسلح مخالفین کے درمیان جھڑپیں تیز ہو گئی ہیں۔