Dec ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • ویانا میں بین الاقوامی ایٹمی سیکورٹی کانفرنس شروع

بین الاقوامی ایٹمی سیکورٹی کانفرنس ویانا میں شروع ہو گئی ہے جس میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے رکن ملکوں کے ایٹمی توانائی کے اداروں کے سربراہ اور اعلی حکام شرکت کر رہے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں شروع ہونے والی اس بین الاقوامی ایٹمی سیکورٹی کانفرنس کے اہم موضوعات میں ایٹمی تنصیبات میں تخریبی اقدامات اور ایٹمی مواد کی چوری کی روک تھام اور دہشت گرد گروہوں تک رسائی کو روکنے کے لیے ایٹمی مواد کی اسمگلنگ کامقابلہ کرنا شامل ہے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی بھی ایک وفد کے ہمراہ اس کانفرنس میں شریک ہیں۔واضح رہے کہ یہ بین الاقوامی کانفرنس جمعہ تک جاری رہے گی۔ 

ٹیگس