Dec ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • بریگزیٹ کے مخالفین کا لندن میں مظاہرہ

یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی یا بریگزیٹ کے مخالفین نے لندن میں ملک کی اعلی عدالت کی عمارت کے باہر اجتماع کیاہے-

لندن سے موصولہ خبروں کے مطابق بریگزیٹ کے مخالف ہزاروں افراد نے پیر کو ایک ایسے وقت احتجاجی اجتماع کیا جب ملک کی اعلی عدالت میں بریگزیٹ کی قانونی حیثیت کے  بارے میں سماعت ہورہی تھی - بریگزیٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت برطانوی سپریم کورٹ نے پیر کو شروع کی ہے  -

برطانوی سپریم کورٹ کا گیاررہ رکنی فل بینچ، بریگزیٹ سے متعلق مذاکرات کے لئے پارلیمٹ کی منظوری پر مبنی درخواست کے بارے میں اپنا فیصلہ سنائے گا - یہ سماعت چار روز تک جاری رہے گی - بریگزیٹ کے مخالفین نے سپریم کورٹ میں بریگزیٹ کے معاملے پر پارلیمان کی رائے معلوم کئے بغیر مذاکرات شروع کرنے کے تعلق سے  وزیرا‏‏‏عظم تھریسا مئے کے اختیارات کو چیلنج کو کیا ہے -

اس درخواست کے بعد برطانیہ کے تین اعلی ججوں نے فیصلہ دیا تھا کہ پارلیمنٹ  کی منظوری کے  بغیر یورپی یونین سے علیحدگی کا کوئی بھی اقدام غیر قانونی ہے اور تھریسا مئے کی حکومت کو چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں مذاکرات کے لئے پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کرے - برطانوی حکومت نے بھی ان ججوں کی رائے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی

ٹیگس