امریکہ میں اسلامو فوبیا میں اضافہ
امریکہ میں کتب خانوں کے ذمہ داروں اور لائبریریئنوں نے اس ملک کے صدارتی انتخابات کے بعد اسلاموفوبیا میں اضافہ ہونے کی رپورٹیں دی ہیں۔
امریکہ میں لائیبریری یونین کی اطلاعات کے مطابق حالیہ صدارتی انتخابات کے بعد قرآن کریم اور اسلامی کتب کے بارے میں نادرست تبصرے کئے گئے اوران سے نفرت کا اظہار کیا جانے لگا- اس رپورٹ کے مطابق نومبر دو ہزار سولہ میں اورگان اور ایلینوی سمیت امریکہ کی مختلف ریاستوں کے کتب خانوں میں قرآن کریم کو ہدف بنایا گیا اور حملے کئے گئے- ریاست ایلینوی میں ایوانسٹن کی پبلک لائیبریریوں سے کچھ نسخے چوری بھی ہوئے اور قرآن کریم نیز دوسری کتابوں پر پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں توہین آمیز تصاویر اور الفاظ لکھے گئے جس کی پولیس میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے- پبلک لائبریریوں میں نفرت کے اظہار میں اضافہ، امریکی پولیس ایف بی آئی کی اس حالیہ رپورٹ کی تصدیق کرتی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ دو ہزارسولہ میں خاص طور سے صدارتی انتخابات کے بعد اسلاموفوبیا میں تقریبا ستر فیصد اضافہ ہوا ہے-