Dec ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • روس کا فوجی طیارہ شام جاتے ہوئے گر کر تباہ

روس کی فیڈرل سیکورٹی سروس کے اعلان کے مطابق فوجی اہلکاروں کو شام لے جانے والا ٹی یو 154 طیارہ بحر اسود میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق روس کی فیڈرل سیکورٹی سروس کے سربراہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ٹی یو-154 طیارہ بحیرۂ اسود کے ساحل پر واقع روس کے تفریحی شہر سوچی سے اڑان بھرنے کے 20 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہوا۔

یہ طیارہ جنگ زدہ ملک شام کے شہر لاذقیہ جا رہا تھا، جہاں روس کے فوجی اڈے پر سال نو کے موقع پر جشن کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔

تباہ ہونے والے طیارے کے ٹکڑے ساحلی شہر سوچی سے ڈیڑہ کلو میٹر دور بحیرہ اسود سے 50 سے 70 میٹر کی گہرائی سے ملے ہیں۔ اس طیارے میں عملے کے 8 افراد سمیت 91 مسافر سوار تھے۔

رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو طیارے کی تلاش میں فوری طور پر مصروف کردیا گیا ہے۔

ٹیگس