امریکی وزیر خارجہ کا حالیہ بیان اسرائیل کے نقصان میں ہے : تین یاہو
Dec ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اسرائیل کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے اسرائیل کے نقصان میں قرار دیا ہے۔
روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا بدھ کے روز کا بیان اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی مانند ہے جس کی جان کیری نے حمایت کی ہے۔