Dec ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • نیٹو کے سیکریٹری جنرل کی اقوام متحدہ پر نکتہ چینی

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ینس اسٹولنبرگ نے شام کے بحران میں اقوام متحدہ کی کمزور کارکردگی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

ینس اسٹولنبرگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے بحران شام کے حوالے سے انتہائی کمزور کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے شام کے حوالے سے روس کے کردار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو نے سلامتی کونسل میں شام کی صورتحال کے بارے میں ویٹو سے کام لیکر بقول ان کے حالات کو دشوار بنادیا ہے۔

ینس اسٹولنبرگ نے کہا کہ اسی صورتحال کی وجہ سے نیٹو کے رکن ممالک بھی شام میں فوجی مداخلت کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے سے قاصر رہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی واضح اجازت کے بغیر شام میں فوجی کارروائیوں کو اختلافات میں شدت اور علاقائی جھڑپوں میں وسعت کی اہم وجہ قرار دیا۔ قابل ذکر ہے کہ روس متعدد بار سلامتی کونسل میں شامی حکومت کے حق میں ویٹو کا استعمال کرچکا ہے۔

 

ٹیگس