روس میں امریکی سفیر، واشنگٹن ماسکو تعلقات کو معمول پر لانے کا اہم عنصر ہیں: ٹرمپ
امریکہ کے نو منتخب صدر نے روس میں اس ملک کے آئندہ سفیر کو واشنگٹن ماسکو تعلقات کو معمول پر لانے کا کلیدی عنصر قرار دیا ہے۔
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس میں اس ملک کے سفیر کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو ، واشنگٹن کے لئے خطرہ نہیں ہے بلکہ ، بین الاقوامی تعلقات کے لئے اصلی خطرہ دہشت گردی ہے اور امریکہ اور روس کو اس کا مقابلہ کرنا چاہئے- ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ روس کے صدر پوتین سے انیس سو نوے کے عشرے میں ہونے والی ملاقات کو چھپانے کی کوشش نہیں کریں گے-
روسی اخبار ایزوستیا نے اتوار کو اپنی ایک رپورٹ میں ہنری کسنجر کے مشیر دانا رورا باہر اور سیاسی ماہر تھامس گرم کو ماسکو میں امریکہ کا ممکنہ سفیر بتایا ہے- اس سے قبل امریکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی تھی کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی کوشش ہے کہ ہنری کسنجر کو کہ جن کے روسی صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، واشنگٹن اور ماسکو کے تعلقات کو بہتر بنانے کی ذمہ داری سونپ دی جائے۔