Jan ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے: ترجمان ٹرمپ

امریکہ کے نئے صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت پر مبنی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

واشنگٹن سے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان سین اسپائسر نے فاکس نیوز کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے مقصد سے روس کی جانب سے ہیکنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے اور اس سلسلے میں حتمی رپورٹ دریافت ہونے سے قبل، عجلت سے کام لینا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اسپائسر نے مزید کہا کہ ٹرمپ اس سلسلے میں رپورٹ کے مکمل ہونے کے بعد، اس کا جائزہ اس ہفتے کے اواخر میں لیں گے- ٹرمپ نے بھی روس کے ذریعے امریکی ایمیلز ہیک کئے جانے کے مسئلے پر روس کو قصوروار قرار دینے کے سلسلے میں علجلت پسندانہ فیصلہ کرنے کی بابت خبردار کیا ہے۔

گذ شتہ ہفتے امریکی صدر باراک اوباما نے، ٹرمپ کی کامیابی میں مدد اور ہیلری کلنٹن کو صدارتی انتخابات میں شکست دینے کے مقصد سے امریکہ کے خلاف ہیکنگ میں کریملن کے ملوث ہونے کا دعوی کرتے ہوئے روس کے پینتیس سفارتکاروں کو جاسوسی کے الزام میں امریکہ سے نکال دیا تھا اور روس کے دو انٹیلی جنس اداروں پر پابندی عائد کر دی تھی- روس نے بھی خبردار کیا ہے کہ وہ اس اقدام کا جواب دے گا-

ٹیگس