Jan ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکی الزامات کے خلاف روس کا ردعمل

کریملین کے ترجمان نے سائبر حملوں کے بارے میں امریکہ کے انٹیلیجنس اداروں کی رپورٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور غلط بتایا ہے-

 پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کریملین کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے پیر کے روز کہا کہ ماسکو ، امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت سے متعلق دعووں کو غلط قرار دیتا ہے-

کریملین کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کے پاس اپنے بے بنیاد دعوے کو ثابت کرنے کے لئے کوئی ثبوت نہیں ہے- کریملین کے ترجمان نے روس کے حکام اور سرکاری اداروں پر عائد کئے جانے والے الزامات اور امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو بھرپور طریقے سے مسترد کردیا-

واضح رہے کہ امریکہ کے انٹلیجنس اداروں نے ایک رپورٹ شائع کرکے یہ دعوی کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو کامیاب کرنے کی غرض سے سائبر حملے کا حکم جاری کیا تھا-امریکی انٹلی جنس حکام نے دعوی کیا ہے کہ اس سائبر حملے کا مقصد انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی دلانا اور ہیلری کلنٹن کو شکست سے دوچار کرنا تھا- روس نے بارہا امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو مسترد کیا ہے-

ٹیگس