Jan ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • ہیومین رائٹس واچ کی ستائیس برسوں میں پہلی بار امریکہ پر تنقید

ہیومین رائٹس واچ نے پہلی بار امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا میں انسانی حقوق کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہیومین رائٹس واچ نے جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں گذشتہ ستائیس برسوں کے دوران پہلی بار امریکہ کو ایک خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے عوام فریب رہنما اور یورپ میں ان جیسے رہنماؤں میں اضافہ، انسانی حقوق کے لیے سنگین خطرہ شمار ہوتا ہے۔ ہیومین رائٹس واچ کی رپورٹ میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کو متنازعہ ترین انتخابی مہم قرار دیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مہاجرین پر حملے، دہشت گردی کے ساتھ تعاون کا الزام لگنے والے مشتبہ افراد کو شکنجے اور ایذائیں دینے کی حمایت اور امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے کو روکنے جیسے بیانات دے کرخود کو ایک متنازعہ صدارتی امیدوار میں تبدیل کرلیا تھا -  ہیومین رائٹس واچ نے اسی طرح ڈونلڈ ٹرمپ پر برابری اور مساوات کے ابتدائی اور بنیادی اصول کو پامال کرنے کا بھی الزام لگایا۔

ٹیگس