Jan ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیراعظم کی بداعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ

سینکڑوں اسرائیلیوں نے صیہونی وزیراعظم اور دیگر عہدیداروں کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف تل ابیب میں مظاہرہ کیا ہے۔

قدس نیٹ کے مطابق سیکڑوں اسرائیلی، ہفتے کی شب صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے اور بن یامین نیتن یاھو کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کو حاصل قانونی تحفظ بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ مظاہرے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب صیہونی حکومت کی پولیس نے کرپشن اور غیرقانونی دولت جمع کرنے کے معاملے میں نیتن یاھو سے پوچھ گچھ بھی کی ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو پر، جرمنی سے آبدوزوں کی خریداری کے سودے میں رشوت لینے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

ٹیگس