Feb ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار کے سیکورٹی اہلکاروں نے روہنگیا مسلمانوں کے اجتماعی قتل کا ارتکاب کیا ہے۔

 اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے جمعے کے روز ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں عینی شاہدین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ میانمار کی سیکورٹی فورس نے مسلمان بچوں، نوجوانوں، عورتوں اور سن رسیدہ افراد کا قتل عام کیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میانمار کی سیکورٹی فورس نے جان بچا کر بھاگنے والوں کو بھی نہیں چھوڑا اور ان پر بھی فائرنگ کی۔
 اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق دفتر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق میانمار کی سیکورٹی فورس نے منظم طریقے سے روہنگیا خواتین اور لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا بھی نشانہ بنایا اور جان بوجھ کر علاقے میں موجود غذائی اشیا کو تباہ کیا۔
 اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زید رعدالحسن نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روہنگیا بچوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک ناقابل تحمل ہے۔
 انہوں نے عالمی برداری سے روہنگیا مسلمانوں پر اونے والے تشدد کے خلاف ٹھوس ردعمل دکھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میانمار کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ذمہ داری قبول کر لینا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ اس قسم کے پرتشدد اقدامات سے کوئی بھی حکومت اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتی۔

 

ٹیگس