Feb ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • خواتین کے لباس کے بارے میں ٹرمپ کے احکامات پر بحران

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اداروں میں خواتین کے لباس کے استعمال کے بارے میں ہدایات جاری کئے جانے پر امریکی عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اخبار ٹیلیگراف کی ویب سائٹ نے ہفتے کے روز رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اداروں اور دفتروں میں خواتین کے لباس کے بارے میں جاری کیے جانے والے احکامات  کے بعد خواتین کے حقوق کے بارے میں سرگرم عمل کارکنوں کا غصہ بھڑک اٹھا ہے اور اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اداروں اور دفتروں میں کام اور ملازمت کرنے والی خواتین سے کہا ہے کہ وہ ایک عورت جیسا لباس استعمال کریں جس پر امریکی عوام خاص طور سے خواتین نے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدر کے اس فرمان کے بعد مختلف محکموں میں کام کرنے والی خواتین خاص طور سے فائربریگیڈ، پولیس اور اسپتالوں نیز دیگر محکموں میں کام کرنے والی خواتین نے اپنے کام کے لباس میں تصاویر شائع کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کا مزاق بنایا ہے۔

ان خواتین نے ایک عورت جیسا لباس پہننے کے بارے میں ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ ایک عورت کو کس طرح کا لباس پہننا چاہئے مگر ٹرمپ تمھیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ ملک کے صدر کو کس طرح کا رویہ اختیار کرنا چاہئے۔

ٹیگس