Feb ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کے بارے میں جرمن چانسلر کا بیان

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین تجارتی مسائل پر امریکا کی نئی حکومت کے ساتھ کسی نتیجے پر نہیں پہنچتی ہے تو پھر اس کو چاہئے کہ وہ فورا دیگرملکوں سے مذاکرات شروع کر دے

انجیلا مرکل نے برلین میں یورگوئے کے صدر واسکوئز کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر نئی امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں یورپی یونین کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی تو پھر فوری طور پر دوسرے ملکوں کے ساتھ مذاکرات شروع کئے جائیں - جرمن چانسلر نے کہا کہ ہم جاپان، ہندوستان، آسٹریلیا اور لاطینی امریکا کے ملکوں کی اقتصادی تنظیم مرکوسر( Mercado Común del Sur ) کے رکن ملکوں کے ساتھ فوری مذاکرات کر رہے ہیں - یوروگوئے کے صدر نے بھی امریکی صدر کے تارکین وطن سے متعلق فرمان کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک قوم اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں سے تفریق اور امتیازی سلوک روا رکھے جانے کا مخالف ہے اور یوروگوئے امریکا کی نئی حکومت کی اس پالیسی کی حمایت نہیں کرتا - امریکی صدرٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ یورپ اور دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ آزاد تجارت سے متعلق سمجھوتوں پر نظر ثانی کریں گے -

 

ٹیگس