امریکی پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا
امریکی پولیس نے شمالی ڈکوٹا میں گیس پائپ لائن کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔
شمالی ڈکوٹا کے عوام اور تحفظ ماحولیات کے لیے کام کرنے والی مقامی تنظیموں کے سیکڑوں کارکن اس مقام پر کیمپ لگائے بیٹھے تھے جہاں سے مذکورہ پائپ لائن گزاری جائے گی اور پولیس نےانہیں بارہ گھنٹے کے اندر اندر علاقہ خالی کرنےکا الٹی میٹم دیا تھا۔ پولیس نے بدھ کی شام مظاہرین کے بعض کیمپوں میں آگ بھی لگادی تھی۔
پولیس نے بدھ کی شام مظاہرین کے بعض کیمپوں میں آگ بھی لگادی
مقامی آبادی اور ماحولیاتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے علاقے کے قدرتی ماحول اور لوگوں کی زندگیوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے لہذا اس کا راستہ تبدیل کیا جانا چاہیے۔
کہا جارہا ہے کہ یہ پائپ لائن دریائے میسوری اور اوآھا جھیل کے درمیان سے بھی گزاری جائے گی جس سے علاقے کے آبی ذخائر اور آبی حیات کے علاوہ قدرتی ماحول کو نقصان پہنچے گا۔
حکومت امریکہ مذکورہ پائپ لائن کے ذریعے شمالی ڈکوٹا سے نکالی جانے والی گیس کو ریاست ایلی نوائے میں برآمداتی مقام تک پہنچانا جاہتی ہے۔