نیٹو کو روس کا انتباہ
نیٹو میں روس کے نمائندے نے ماسکو کے خلاف اس تنظیم کی پالیسیوں کی بابت خبردار کیا ہے۔
نیٹو میں روس کے نمائندے الیگزنڈر گروشنکو نے جمعے کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیٹو بدستور روس مخالف اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے جو خود نیٹو کے لئے نقصان دہ ہے-
نیٹو میں روس کے نمائندے نے کہا کہ اس تنظیم کو چاہئے کہ وہ روس کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کی اپنی پالیسی کو ترک کر دے جس پر وہ کچھ عرصے سے کام کر رہی ہے- ان کا کہنا تھا کہ اگر نیٹو کے رکن ملکوں کے نزدیک دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اہمیت ہے تو انہیں چاہئے کہ وہ روس کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کی اپنی پالیسی ترک کر دیں اور علاقے کی سیکورٹی کے بارے میں ماسکو سے مذاکرات کریں-
روسی نمائندے نے کہا کہ نیٹو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جد وجہد کو ترک کر دیا ہے اور وہ اپنی توانائی، اس بات پر صرف کر رہی ہے کہ روس کو جیسے بھی ہو خطرہ بنا کر پیش کرے۔