وائٹ ہاؤس کی پریس کانفرنس سے صحافیوں کو نکالا جانا
Feb ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
امریکی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی بریفنگ سے کئی نیوز چینلز اور اداروں کے صحافیوں کو نکال دیا گیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی بریفنگ سے کئی نیوز چینلز اور اداروں کے صحافیوں کو نکال دیا گیا جن میں لاس اینجلیس ٹائمز، نیویارک ڈیلی نیوز، سی این این اور نیو یارک ٹائمز سمیت کئی اداروں کے صحافی شامل ہیں۔
من پسند صحا فیوں کو وائٹ ہاؤس کے، بڑے بریفنگ روم کے بجائے چھوٹے دفتر میں بریفنگ دی گئی۔
وائٹ ہاؤس کے اس فیصلے کے خلاف ایسوسی ایٹڈ پریس اور ٹائمز جریدے نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا۔
واضح رہے کہ صدر بننے کے بعد بھی ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ انھوں نے اپنے اس اقدام کی اب تک کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔